18 June 2014

Famous Urdu Wording



ღ❣ღ❣ღ❣ღ❣ღ ❣ღ ❣ღ ❣ღ❣ღ❣ღ❣ღ❣ღ❣ღ




دنیا میں سب سے مشکل کام اپنی بکھری ہوئ ذات کو سمیٹنا ہے۔ انسان رنگوں کی طرح بکھر جاتا ہے ۔ اسے موسموں کی مار پڑتی ہے ' غموں کی آندھیاں بھی چلتی ہیں اور کبھی خوشیوں کے ہلکے ہلکے جھونکے بھی ملتے ہیں۔
ایک وقت آتا ہے وہ بالکل بکھر جاتا ہے۔ آئینے میں چہرہ دیکھتے ہوئے خود کو تلاش کرتا ہے ، اپنی آںکھوں کو غور سے دیکھتا ہے، خود کو پکارتا ہے آواز دیتا ہے۔
اپنی ذات کو ایک نقطے پر جس نے مرکوز کرلیا ' اس کی زندگی میں ٹھہراؤ آجائے گا۔خود اپنے اندر جھانکو ۔۔۔۔۔
انسان ساری زندگی دوسروں کے چہرے پڑھتا رہتا ہے دوسروں کی ذات میں دلچسپی لیتا ہے، اسی وجہ سے ایک وقت آتا ہے کہ اپنا چہرہ ہی بھول جاتا ہے' اپنی ذات کو ہی کھو دیتا ہے



ღ❣ღ❣ღ❣ღ❣ღ ❣ღ ❣ღ ❣ღ❣ღ❣ღ❣ღ❣ღ❣ღ




0 comments:

Post a Comment